واشنگٹن (سچ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیں ملک میں ہزاروں اضافی امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی قیمت ادا کرے گا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم سعودی عرب کی مدد کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوجی اور دیگر ساز و سامان بھیج رہے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’کیا آپ تیار ہیں؟ میری درخواست پر سعودی عرب نے، جو کچھ ہم کررہے ہیں ہمیں ہر چیز کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے اور ہم اسے سراہتے ہیں‘۔پینٹاگون کی جانب سے امریکی فوجیوں کی نئی تعیناتیوں کے اعلان سے چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ کیا تھا۔