واشنگٹن (سچ نیوز ) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ایران کی سرزمین سے حملہ کیا گیا تھا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران میں اس مقام کا پتہ چلا لیا ہے جہاں سے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈرونز اور کروز میزائل داغے گئے تھے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سینئر امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس سروسز کے پاس میزائل داغنے کی جگہ کا تعین کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔امریکی حکام نے خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ اب تک جو تحقیقات کی گئی ہیں اس کے مطابق سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر جس جگہ سے حملے کئے گئے وہ مقام جنوبی ایران میں خلیج کے شمالی سرے پر واقع ہے، سعودی ایئر ڈیفنس نے ایران سے ہونے والے حملے کو اس وجہ سے نہیں روک پایا کیوں کہ ان کا رخ یمن کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کو روکنے کے لیے جنوب کی جانب تھا۔
سعودی تنصیبات پر ڈرون حملے کس ملک سے ہوئے اور ایئر ڈیفنس سسٹم اسے روک کیوں نہیں پایا ؟امریکی حکام نے سب سے بڑا دعویٰ کر دیا
سعودی تنصیبات پر ڈرون حملے کس ملک سے ہوئے اور ایئر ڈیفنس سسٹم اسے روک کیوں نہیں پایا ؟امریکی حکام نے سب سے بڑا دعویٰ کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024