اسلام آباد(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کو سستی بجلی فراہمی کو اولین ترجیح میں شامل کرنے کا دعویٰ تو کر دیا ہے ۔لیکن کمبخت قوم کی قسمت میں مہنگائی ہی مہنگائی ہوتی جا رہی ہیں گزشتہ دن ریلیف کے دعوے کے باوجود بھی بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ۔اس اضافے کے ساتھ قوم کو خوشخبری بھی دی گئی ۔کہ ہم نے تین روپے کے بجائے ڈیڑھ روپے یونٹ بجلی مہنگی کی ۔حکومت کے اعلان کے چوبیس گھنٹے بعد بجلی مزید مہنگا کرنے کی نہ صرف درخواست درخواست کی گئی بلکہ 27 جنوری تک ہر صورت بجلی مہنگی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔دوسری طرف ملک میں روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قلت کبھی سامنا ہو رہا ہے ۔جس کی وجہ سے عوام بیچارے بس کر رہ گئے۔