نئی دہلی (سچ نیوز) بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے کسی بھی شہری کے دو سے زائد بچے ہونے پر اس کیلئے سرکاری ملازمت کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسام میں برسراقتدار بی جے پی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جنوری 2021ءکے بعد سے دو سے زائد بچوں والے افراد سرکاری ملازمت کے اہل نہیں ہوں گے۔