نئی دہلی (سچ نیوز) ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے دوران قومی لباس زیب تن کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سوشل میڈیا پر بعض عناصر کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر بھارتی اداکارہ سرفرازاحمد کے دفاع میں سامنے آ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ گوہرخان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں سرفرازاحمد کے شلوار قمیص زیب تن کرنے پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے سرفراز احمد کو اپنی ثقافت کی نمائندگی کرنے اورقومی لباس زیب تن کرنے پر سراہا۔گوہر خان نے سرفراز احمد پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ سرفراز یہاں اپنی ثقافت کی نما ئندگی کررہے ہیں اور اس لباس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔گوہر خان نے لکھا کہ ہر انسان کووقار اور فخر کے ساتھ اپنی مرضی کالباس پہننے کا حق ہے، انہوں نے کینیڈین صحافی طارق فتح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اس بارے میں کچھ نہیں پتہ کہ اپنے ملک کی نمائندگی کیسے کی جاتی ہے، شاید آپ کو اپنی شناخت کا مسئلہ ہے؟
سرفراز احمد کی شلوار قمیص پہن کر ملکہ برطانیہ سے ملاقات کرنے پر تنقید، بھارتی اداکارہ نے منہ توڑ جواب دیدیا
سرفراز احمد کی شلوار قمیص پہن کر ملکہ برطانیہ سے ملاقات کرنے پر تنقید، بھارتی اداکارہ نے منہ توڑ جواب دیدیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023