واشنگٹن(سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ طالبان تھے چکے ہیں اور امن چاہتے ہیں، سب ہی تھک چکے ہیں ۔جیونیوز کے مطابق ایک امریکی ٹی وی چینل سے انٹرویومیں ٹرمپ نے کہا کہ وقت آگیاہے ، دیکھیں گے طالبان کے ساتھ کیا ہوتا ہے ؟ طالبان امن چاہتے ہیں، وہ تھک چکے ہیں، سب ہی تھک چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انٹیلی جنس روابط قائم رکھیں گے ، مسائل نے سر اٹھایا تو پھر دیکھیں گے کیا کرنا ہے ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شام سے امریکی فوجی ایک ٹائم فریم کے تحت واپس آئیں گے ۔واضح رہے کہ تھکنے کابیان دور حاضر کی سپر پاور امریکہ کے صدر کی جانب سے پہلی بار نہیں دیا گیا بلکہ اس سے قبل بھی اپنے وقت کی سپر پاور برطانیہ جس کے اقتدار میں سورج بھی غروب نہ تھا اپنی بھر پور کوششوں کے باوجود افغانستان پر قبضہ نہ کرسکی اور اسی کی دہائی میں عالمی سپر پاور سوویت یونین بھی افغانستان کوفتح کرنے کے جذبے سے حملہ آور ہوئی اور گرم پانیوں تک پہنچنے کا خواب لئے بکھر کررہی گئی ۔