لاہور(سچ نیوز)سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں قتل ہونے والے ذیشان جاوید کے بارے میں اہل محلہ نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی بھی ہکا بکا رہ جائے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں جاں بحق ہونے والے ذیشان جاوید جسے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم داعش کا سرغنہ قرار دیا ہے کہ بارے میں اہل محلہ نے انکشاف کیا ہے کہ مقتول ذیشان جاوید انتہائی شریف اور پانچ وقت کا نمازی تھا ،اس کا کیمپیوٹر کا کاروبار تھا ۔اہل محلہ کا کہنا تھا کہ مقتول ذیشان انتہائی شریف اور دھیمے مزاج کا آدمی تھا ،وہ نہ تو دہشت گرد تھا اور نہ ہی کبھی وہ دہشت گردوں کا ساتھی تھا ،علاقے کا ہر آدمی ان کو جانتا تھا ،اس کا باپ انتقال کر چکا تھا جبکہ اس کی والدہ بیمار اور ٹانگوں سے معذور ہے۔اہل محلہ کا کہنا تھا کہ مقتول ذیشان کااس محلے میں ذاتی گھر تھا جبکہ اس کا چھوٹا بھائی ایک سال پہلے پولیس میں بھرتی ہوا تھا ،اگر ذیشان دہشت گرد تھا تو پھر اس کا بھائی ڈولفن پولیس میں کیسے بھرتی ہو گیا ؟۔اہل محلہ کا کہنا تھا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار زیشان کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں ۔
سانحہ ساہیوال میں مارے جانے والے ذیشان جاوید کے بارے میں اہل محلہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے گی
سانحہ ساہیوال میں مارے جانے والے ذیشان جاوید کے بارے میں اہل محلہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے گی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023