اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے سانحہ جڑانوالہ سے متعلق متفرق درخواستوں کو سماعت کیلئےمقرر کردیا۔سانحہ جڑانوالہ سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں پر چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے بینچ تشکیل دے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر کل (22اگست2023) کو سماعت کرے گا ،بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل ہیں۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سانحہ جڑانوالہ کے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔