اگرچہ کہ شوبز کی دنیا چمک سے بھرپور ہے لیکن اس میں شوٹنگ کے دوران فنکار حادثات کا بھی شکار ہوتے رہتے ہیں ۔
بعض اوقات کسی اسٹنٹ کو سرانجام دیتے ہوئے یہ اسٹنٹ زندگی کیلئے بھی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں یا پھر یہ کوئی عام سے حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔ سارا خان پاکستانی شوبز میں اپنا کافی مقام بناچکی ہیں۔ اب بھی سارہ خان دو پراجیکٹس میں مصروف ہیں اور انکی شوٹنگ بھی جاری ہے ، تاہم سارہ خان بھی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر حادثے کا شکار ہوگئی ہیں اور اس میں انکے چہرہ پر چوٹیں آئی ہیں۔
تاہم اس حادثے کا سارہ خان نے نہایت بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامنا کیا ہے۔ اور حادثے کے بعد انہوں نے زخمی حالت میں ہی اپنی تصویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جس میں ایک میں انکے چہرے پر چوٹیں باآسانی دیکھی جاسکتی ہیں