اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کر دی ہے۔
نجی ٹی وی "سماء”کے مطابق اسحاق ڈار کے قانونی مشیروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن کا فیصلہ آنے تک لندن میں ہی قیام کریں کیونکہ سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات چل رہی ہیں اس لیے پٹیشن کی نئی تاریخ بھی نہیں مل اور جب تک فیصلہ نہیں آجاتا ملک واپس نہ آئیں ،واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے جولائی کے آخر ی ہفتے میں پاکستان واپس آنے کا اعلان کیا تھا ۔
اس حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ ن لیگ نے بھی اسحاق ڈار کی واپسی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔