لندن: (سچ نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوران علاج انتقال کرگئیں۔
کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اور اور ان کے صاحبزادے حسین نواز نے بیگم کلثوم نواز کی وفات کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ برس جون سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود تھیں، جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی تھیں۔
بیگم کلثوم نواز 1950 میں پیدا ہوئیں اور اپریل 1971 میں ان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے شادی ہوئی۔
بیگم کلثوم نواز کو 3 مرتبہ خاتون اول رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ رکن قومی اسمبلی بھی رہیں۔