سابق سیکرٹری بار روحیل ظفر کی فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں ہنگامہ آرائی

فیصل آباد: (سچ نیوز) فیصل آباد میں وکلاء کی جانب سے لڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ کا ایک اور واقع سامنے آگیا۔ ڈی جی ایف ڈی اے کے آفس میں گھس کر سابق سیکرٹری بار کونسل روحیل ظفر نے گالم گلوچ اور جھگڑا کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔

فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے آفس میں گھس کر گزشتہ روز سابق بار کونسل روحیل ظفر کینتھ کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں روحیل ظفر کینتھ کو جھگڑا اور گالم گلوچ کرتے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

ایف ڈی اے زرائع کا کہنا ہے کہ روحیل ظفر کینتھ اپنے ذاتی پلاٹوں کے معاملے میں ایف ڈی اے آفس آئے تھے جہاں انکی جانب سے جھگڑا اور نازیبا رویہ اختیار کیا گیا۔

Exit mobile version