لندن(سچ نیوز )محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی بہن صنم بھٹو نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر حسین نواز سے لندن میں تعزیت کی ہے۔صنم بھٹو لندن میں شریف خاندان کی رہائش گاہ ہارلے اسٹریٹ پہنچیں تو پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری بھی ان کے ہمراہ تھے۔کلثوم نواز کی وفات پر پاکستان کی طرح لندن میں بھی لوگ بڑی تعداد میں تعزیت کے لیے آ رہے ہیں۔تین بار پاکستان کی خاتون اول رہنے والی کلثوم نواز گیارہ ستمبر کو طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ 14 ستمبر کو ادا کی گئی جب کہ رسم قل اتوار شام پانچ بجے جاتی امرا میں ہو گی، قل خوانی کا انتظام شریف میڈیکل سٹی کے گراونڈ میں کیا جائے گا۔
سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کی لندن میں حسین نواز سے ملاقات ،بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس
سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کی لندن میں حسین نواز سے ملاقات ،بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023