کراچی (سچ نیوز) بالی ووڈ کی کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا تو انہیں انڈیا میں بھرپور تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے اداکاروں نے مذہب کو بنیاد بنا کر انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دیا لیکن ایسے میں پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کو ان کے فیصلے پر سراہا ہے۔ زائرہ وسیم کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ پر اپنے جواب میں ٹی وی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے لکھا ’ ماشاءاللہ ، آپ نے کیا ہی خوبصورت فیصلہ کیا ہے، اللہ کرے کہ آپ کو اپنی زندگی میں سکون، خوشیاں اور اطمینانِ قلب حاصل ہو، آپ ایک مضبوط روح کی مالک ہیں۔‘ خیال رہے کہ دنگل فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی 18 سالہ زائرہ وسیم نے اتوار کو بالی ووڈ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے کہا تھا کہ فلم انڈسٹری کے باعث ان کا ایمان خطرے میں ہے اور ان کا اپنے اللہ سے رشتہ کمزور ہوگیا ہے جس کے باعث وہ آئندہ اس شعبے میں کام نہیں کریں گی۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے اپنی تمام تصاویر بھی ہٹادیں جبکہ اپنی آخری فلم ’ سکائی از پنک‘ سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری چھوڑنے پر پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا حیران کن رد عمل آگیا
زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری چھوڑنے پر پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا حیران کن رد عمل آگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023