زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان، اداکارہ کے منیجر نے ایسا دعویٰ کردیا کہ کہانی میں نیا ٹوئسٹ آگیا

زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان، اداکارہ کے منیجر نے ایسا دعویٰ کردیا کہ کہانی میں نیا ٹوئسٹ آگیا

ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے منیجر نے کہا ہے کہ ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ہیک کرلیے گئے تھے۔ بھارتی ٹی وی نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے اداکارہ زائرہ وسیم کے منیجر نے کہا کہ زائرہ نے بالی ووڈ چھوڑنے کے حوالے سے جو باتیں سوشل میڈیا پر لکھی ہیں وہ انہوں نے خود نہیں لکھیں بلکہ ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ہیک کرلیے گئے تھے اور کسی اور بندے نے یہ کام کیا ہے۔ زائرہ وسیم کے منیجر نے کہا کہ اکاﺅنٹس ہیک ہونے پر پولیس یا سائبر کرائم سیل کو کوئی درخواست نہیں دی گئی بلکہ فیس بک اور انسٹاگرام کو ہیکنگ کے معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دنگل فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے اتوار کے روز بالی ووڈ انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ بالی ووڈ کی وجہ سے وہ اللہ سے دور ہوگئی ہیں اور ان کا ایمان خطرے میں ہے جس کے باعث انہوں نے انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر یہ پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود اپنی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔

Exit mobile version