ریچل وکاجی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ریچل وکاجی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی ( سچ نیوز ) معروف گلوکارہ اور کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی ریچل وکاجی نے بھی شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔گلوکارہ و اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ریچل وکاجی نے

اپنے موسیقار دوست اشعر قاضی کے ساتھ شادی کی۔ اطلاعات کے مطابق گلوکارہ نے 2 منفرد روایات کے تحت شادی کی۔ ریچل کی مہندی کی تقریب کی خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ گلوکارہ نے اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کا مغربی طرز کا عروسی لباس زیب تن کیا۔ کراچی میں منعقد ان کی شادی کی تقریب میں انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ اداکارہ صنم سعید، شہریار منور اور عاصم رضا جیسی شخصیات شادی کی تقریب کا حصہ بنیں۔ ریچل وکاجی نے شادی کے موقع پر اپنے شوہر کے لیے گانا بھی گایا جبکہ ان کے ساتھ رقص بھی کیا۔ خیال رہے کہ ریچل وکاجی نامور گلوکارہ زوئی وکاجی کی بہن ہیں۔

Exit mobile version