درخواست میں عدالت عظمٰی سے 11 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ،درخواست میں اضافی دستاویزات کے لیے 15 روز کی مہلت بھی طلب کی گئی ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں ریویو ایکٹ کو پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز قرار دیا تھا۔