ریتک روشن کے والد راکیش روشن کو کینسر کی تشخیص

ریتک روشن کے والد راکیش روشن کو کینسر کی تشخیص

ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ڈائریکٹر راکیش روشن کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جو ابھی ابتدائی سٹیج پر ہے۔راکیش روشن کے صاحبزادے اور معروف اداکار ہریتھک روشن نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے یہ خبر شیئر کی۔ریتک نے لکھا، ‘آج صبح میں نے ڈیڈ سے ایک تصویر لینے کا کہا، میں جانتا ہوں کہ سرجری والے دن بھی وہ جِم کو مِس نہیں کریں گے، وہ شاید سب سے مضبوط انسان ہیں، جنہیں میں جانتا ہوں۔ ‘اداکار نے مزید لکھا، ‘چند ہفتے قبل ہی انہیں (راکیش روشن کو) گلے کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے، جو ابھی ابتدائی سٹیج پر ہے، لیکن وہ اس سے لڑنے کےلئے پوری طرح پرعزم ہیں، بحیثیت خاندان ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ان جیسا سربراہ ملا ہے۔’

Exit mobile version