رہنما مسلم لیگ ق مرکزی صدر و چیف آرگنائزر یوتھ ونگ یو اے ای متحدہ عرب امارات ذیشان شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں انتہائی درجے تک کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے حکومت اس مقدس ماہ میں ناجائز منافع خوری کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے عوام پہلے ہی مہنگائی کے باعث انتہائی مشکلات کا شکار ھے کرونا وائرس کے باعث بہت زیادہ تعداد میں لوگ بے روزگار ھو چکے ھیں مزید کہا کہ صرف بیانات سے عوام کو ریلیف نہیں ملے گا اس پر خصوصاً نظر ثانی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے جسکی وہ منتظر ھے۔ اور کہا کہ یو اے ای میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات سے بھی آگاہ ھوں اور کروانے کی بھی بارہا کوشش کی گئی پر اسکو نظر انداز کیا گیا ذیشان شاہ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ھے اور اسکو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایسے اوورسیز پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی فیملیز جو حقدار ہیں انکی نشاندہی کی جائے تاکہ انکی مدد کی جا سکے تاکہ وہ اس ماہ مقدس کی برکات اور خوشیوں سے محروم نا رہ سکیں ذیشان شاہ اپنے ملکی عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ھے اور پاکستان مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے انکی آواز بلند کرتا رہے گا