روس نے خوفناک ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا ، امریکہ کے حواس گم ہو گئے

روس نے خوفناک ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا ، امریکہ کے حواس گم ہو گئے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے ایک ایسے خوفناک ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا ہے کہ جس کا سن کر ہی امریکہ کے حواس گم ہو گئے۔ دی سن کے مطابق روس کا تیار کردہ یہ میزائل ایک تباہ کن ہائپرسانک میزائل ہے جو 6100میل فی گھنٹہ (تقریباً9ہزار 816کلومیٹر فی گھنٹہ)کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور امریکہ کے کسی بھی شہر کو نشانہ بناسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس قدر رفتار کے حامل ا س میزائل کو روکنا ناممکن ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ میزائل گزشتہ دنوں کامیابی سے فائر کیا گیا۔ اسے روسی بحری بیڑے ایڈمرل گورشکوف سے بحیرہ ابیض سے فائر کیا گیا تھااور اس نے 220میل کے فاصلے پر ’بیرینٹس سی‘ (Barents Sea)میں اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا۔

یہ میزائل سمندر اور خشکی دونوں پر ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس تباہ کن میزائل کو ’زِرکون‘ (Tsirkon)کا نام دیا گیا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے اس میزائل کے متعلق کہا گیا ہے کہ اس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے اور دنیا کا کوئی ایئرڈیفنس سسٹم اسے روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے ایسے خطرناک ہتھیاروں کے تجربات اور یوکرین کے ساتھ متنازعہ علاقے پر قبضے سے متعلق بیانات تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

Exit mobile version