ماسکو (سچ نیوز) روس میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ، جس کے نتیجے میں جہاں ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں خطرناک ٹریفک حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔ایسا ہی ایک منظرM4 موٹروے پر دیکھا گیا جب برف پر پھسلتے ہوئے کئی ٹرک اور گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ ایک گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ بھی ہو گئی۔اسی طرح سڑک کے دوسری جانب سے گزرتی کار کاڈرائیور ایک خطرناک حادثے کی ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا تو اسی لمحے اس کی گاڑی میں زور دار دھماکہ ہو گیا، ڈرائیور دھماکے کی زد میں آنے سے بال بال بچا۔شدیدبرف باری سے پھسلن اس قدر بڑ ھ گئی کہ ڈرائیورز کا گاڑی پر قابو رکھنا محال ہو گیانتیجتاًتمام گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس سےکئی افراد زخمی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹریفک پولیس نے موقعے پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرکے تمام ڈرائیورز اور مسافروں کوبحفاظت برف سے اَٹی موٹروے سے نکالا۔مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خراب موسم اور شدید دھند میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
روس میں ہائی وے پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں تو ایک گاڑی کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ ہر کسی کی چیخیں نکل گئیں، جان کر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں گے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
پاکستان ڈیفالٹ کے خطرات سے نکل کر ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جےڈی وینس کی 2027 کے نوبل امن انعام کیلئے نامزد گی کی درخواست جمع کروا دی
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
روس اور چین نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا
منجانب
bilal asghar
07/04/2026