رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1 ارب ڈالر سے زائد قرض لیا گیا

کراچی: (سچ نیوز )  معاشی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1 ارب ڈالر سے زائد کا قرض لیا گیا۔

تجارتی خسارہ اور قرض سود کی ادائیگیوں کے باعث پاکستان کو رواں مالی سال 9 ارب 69 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے، معاشی امور ڈویژن کے مطابق جوالائی سے ستمبر کے دوران پاکستان نے 1 ارب کا قرض لیا جس میں چین سے 30 کروڑ ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 20 کروڑ ڈالر، بینکوں سے 24 کروڑ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 10 کروڑ ڈالر بطور قرض لئے گئے۔

معاشی امور ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 18-2017 کے پہلے تین ماہ میں حکومت نے معیشیت کا پہیہ رواں رکھنے کی خاطر 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کا قرض لیا تھا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت پورے مالی سال میں حکومت کو 9 سے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور یہ اسی وقت ہی ممکن ہوسکے گا کہ جب ہم آئی ایم ایف سے قرض لینے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

Exit mobile version