رنبیر کپور سے شادی کی افواہوں پر عالیہ بھٹ بھی میدان میں آگئیں، ایسی ذومعنی بات کہہ دی کہ آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل

رنبیر کپور سے شادی کی افواہوں پر عالیہ بھٹ بھی میدان میں آگئیں، ایسی ذومعنی بات کہہ دی کہ آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل

ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ میں ان دنوں شادیوں کا سلسلہ چل رہاہے ، دپیکا اور رنویر کی شادی کے بعد نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرورنبیرکپور کی محبتیں اور شادی کی افواہیں زیرگردش ہیں لیکن اب اس پر عالیہ بھٹ بھی میدان میں آگئیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق  رنبیر کپور پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ عالیہ بھٹ سے ان کے تعلقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیںاور اب اپنی شادی کی خبروں پر عالیہ بھٹ نے بھی خاموشی توڑ دی اور انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ تھوڑا سا انتظار کیا جائے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق صحافیوں سے بات کرتےہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ ان کی شادی پر تبصرہ کرنے والے افراد کو تھوڑا سا انتظار کرنا چاہیے،لکس ایوارڈ شو کے موقع پر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان کی شادی دیکھنے کے خواہاں ہیں، وہ تھوڑا سا انتظار کریں، انہیں انتظار کے بعد اچھی خوشی دیکھنے کو ملے گی اور وہ مایوس نہیں ہوں گے۔اداکارہ نے ذو معنی الفاظ استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ کلائیمیکس لوگوں کو مزہ دیگا اور ان کی شادی سے متعلق کہانیوں کا اختتام بہت ہی پیارا ہوگاتاہم انہوں نے رنبیر کپور سے محبت اور شادی کے حوالے سے واضح طور پر کوئی بات نہیں کی۔

Exit mobile version