اسلام آباد (سچ نیوز)مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہاہے کہ جب وہ کشمیر کاز کیلئے ملائیشیاگئیں اور اوروہاں ایک پروگرام میں جب میری بیٹی رضیہ سلطانہ سٹیج پر آئی تو لوگ اس کو دیکھ کررو پڑے ۔جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک نے مجھے کہا تھا کہ پاکستان میں گراس روٹ لیول پر مسئلہ کشمیر کو اتنا اجاگر نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے لوگ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے زیاد ہ تعداد میں باہر نہیں نکلتے ۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیر کاز کیلئے ملائشیا گئی تو وہاں پر پہلی بار ان کے ٹی وی پر مسئلہ کشمیر پر لائیو کوریج ہوئی اور میری بیٹی رضیہ سلطانہ کے سٹیج پر آنے سے لوگوں کو جب اس بات کاپتہ چلا کہ یہ بچی اپنے باپ سے ساڑھے چھ سال سے مل نہیں سکی تو رونے لگے گئے ۔ ان کاکہنا تھا کہ کشمیر کاز کے حوالے سے ناروے میں بھی مجھے بلایا گیا ، اب پورا ناروے مسئلہ کشمیر سے آگاہ ہے بلکہ ان کی جانب سے اس حوالے سے حمایت کایقین بھی دلایا گیاہے ۔