اسلام آباد: (سچ نیوز) سینیٹر رحمان ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ عام انتخابات کے لیے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا ٹھیکہ دو بھارتی ہیکرز کی کمپنی کو دیا گیا، اس کمپنی کا مشیر موجودہ حکومت میں وفاقی وزیر ہے۔
رحمان ملک نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ الیکشن کی رات الیکشن کمیشن آف پاکستان کا رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) خراب نہیں ہوا بلکہ اسے ایک حکم کے تحت بند کروایا گیا۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس سے خطاب میں رحمان ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے علم میں لائے بغیر ٹھیکہ دوسری کمپنی کو منتقل کیا گیا، ایسا کیوں ہوا؟ موجودہ وفاقی وزیر کو کمیٹی میں جواب دینا ہو گا۔
رحمان ملک نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ الیکشن کمیشن کا انتخاب کے روز آر ایم ایس خراب نہیں ہوا بلکہ اسے ایک حکم کے تحت رکوایا گیا۔ الیکشن کمیشن حکام نے کمیٹی کا بتایا کہ کہ آواز کی پہچان کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بجھوا دیا ہے۔