راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں دلہن جاں بحق اور دولہا شدید زخمی ہو گیا۔ دی نیشن کے مطابق یہ المناک حادثہ چک بیلی خان روڈ پر دولہا دلہن کی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔ ریسکیو 1122کے مطابق تیزرفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے کے بعد ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔
دولہا کے علاوہ گاڑی میں سوار تین دیگر لوگ بھی شدید زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ریسکیو ورکرز کے مطابق دلہن کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔