راولپنڈی: (سچ نیوز) این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سجادخان نے کہاہے کہ رات کے اندھیرے میں نتائج تبدیل کئےگئے ۔
ن لیگ کے کار کن دھاندلی شدہ نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ، میں نے اب اپنے آپ کو راولپنڈی کی خدمت کیلئے وقف کردیاہے عوامی خدمت کیلئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں نے دل جیتے ہیں اور اہلیان راولپنڈی نے مجھے ووٹ دے کر اپنا نمائندہ تسلیم کیا اس لئے اب راولپنڈی میں پارٹی کو مضبوط اورفعال بناؤں گا، شہر کی خدمت کیلئے سب کچھ قربان کر دوں گا۔