کراچی(سچ نیوز) پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریبوں کے لیے مفت ڈسپنسری کھولنے کا اعلان کردیا۔گلوکارہ رابی پیرزادہ گلوگاری کے ساتھ اب فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ حال ہی میں رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بغیر کسی کی مدد کے اپنے دم پر غریبوں کے لیےمفت دواخانہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ پر رابی پیرزادہ کا کہناتھا کہ وہ بہت جلد غریب اور مستحق لوگوں کے لیے بغیر کسی بیرونی امداد کے مفت ڈسپنسری قائم کرنے جارہی ہیں۔ ڈسپنسری اورادویات کا خرچہ انہوں نے اپنے کنسرٹس سے ہونے والی کمائی سے اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ”لوگ دوسروں سے عطیات لے کر فلاحی کام کرتے ہیں، میں اپنی کمائی سے کروں گی۔“رابی پیرزادہ کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر بہت سراہاجارہا ہے اور لوگ ان کے فلاحی کام کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل رابی پیرزادہ نے وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت لنگر اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیاتھا کہ خان صاحب آپ لوگوں کو مانگ کر نہیں بلکہ کماکر کھانا سیکھائیں کیونکہ پاکستانی عوام بھکاری نہیں ہے، وہ محنت سے کماکر کھانا چاہتے ہیں۔ رابی پیرزادہ کی اس ٹوئٹ کو بھی سوشل میڈیا پر بے حد سراہا گیا تھا۔
رابی پیرزادہ نے غریب پاکستانیوں کوخوشخبری سنادی، اعلان کردیا
رابی پیرزادہ نے غریب پاکستانیوں کوخوشخبری سنادی، اعلان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023