کراچی ( سچ نیوز ) سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل بنانے کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ 15سال ہو گئے معاملہ حل نہیں ہو رہا ، عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو فوری طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کی کیا رٹ ہے جو کنٹینر کنٹرول نہیں ہوتے ، کیا چیف سیکرٹری کیساتھ وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی طلب کریں ؟ ،جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو رہنے دیں ۔ جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو فی الفور طلب کرتے ہوئے ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کیس کی سمات کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی ۔