راولپنڈی: (سچ نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں دہشتگردی کو روکنا ہے، دیرپا امن واستحکام کیلئے آپریشنز جاری رہنے چاہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انھیں سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ، ترقیاتی کاموں اور تارکینِ وطن کی بحالی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے حوصلے، قربانی اور جذبے کو سراہا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ وزیرستان سمیت نئے اضلاع ترقی کریں، ہمیں دہشتگردی کو علاقے میں آنے سے روکنا ہے۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ دیرپا امن واستحکام کیلئے آپریشنز جاری رہنے چاہیں۔