دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کو اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کرلیا

نیویارک (ویب ڈیسک )پڑوسی ملک کی الزام تراشیوں کے باوجود اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔
سچ نیوز انٹرنیشنل نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں بہت سے ممالک کے بارڈرز ابھی بند ہیں لیکن پاکستان نے اپنی سرحد یں اور عوام نے اپنے دل اور گھر کھولے ہیں۔ پاکستان کی کھلی سرحدیں اور عوام کے کھلے دل خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی 27ویں رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں اور بھارت کی الزام تراشیوں کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگرد تنظیموں اور گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے ثابت قدم ہے،

Exit mobile version