دُبئی (سچ نیوز) متحدہ عرب امارات کو سیاحوں اور غریبوں کی جنت قرار دیا جاتا ہے۔ جن لوگوں کو اپنے ملک میں محنت مزدوری کر کے بھی مناسب پیسے حاصل نہیں ہو پاتے، وہ اپنی قسمت بدلنے کی خاطر جب دُبئی ، شارجہ، ابوظہبی اور دیگر اماراتی ریاستوں کا رُخ کرتے ہیں تو اس کے بعد ان کی زندگی میں معاشی اور سماجی لحاظ سے خوشگوار تبدیلی رُونما ہونا شروع ہو جاتی ہے، اور اُن کے گھر والوں کو اچھی روٹی اور زندگی کی بہترین سہولیات بھی میسر ہو جاتی ہیں۔گلف نیوز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب دُبئی میں تارکین وطن کو ایک اور شاندار سہولت دے دی گئی ہے۔ دُبئی سمارٹ سٹی (دُبئی الذکیہ) کی جانب سے تارکین کی آسانی کے لیے ’دُبئی الآن‘ (دُبئی اب) نامی ایپلی کیشن کا اجراء کر دیا گیا ہے، جس کے باعث اقامہ بنوانے میں اب 40 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لگے گا۔
دُبئی میں اقامہ بنوانے میں اب صرف 40 منٹ لگیں گے
’دُبئی الآن‘ (دُبئی اب) نامی ایپ کے ذریعے آن لائن اقامے کا اجراء شروع ہو گیا
دُبئی انتظامیہ نے بتایا گیا ہے کہ یہ انقلابی اقدام اقامہ اور تارکین وطن کی جنرل اتھارٹی کے اشتراک سے اُٹھایا گیا ہے۔جس کے باعث اب تارکین کو اتھارٹی کے دفاتر میں بھی آنے کی ضرورت نہیں۔ وہ کہیں پر بھی بیٹھے بیٹھے اپنے موبائل فونز کے ذریعے اقاموں کا اجراء، ان کی مُدت میں توسیع و ترمیم اور نقل کفالہ سمیت دیگر خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔جبکہ وہ اپنے اقاموں کی منسوخی بھی مذکورہ ایپ کے ذریعے کروا سکتی ہے۔ اس ایپ کی مدد سے ویزہ کے موثر ہونے یا نہ ہونے کا بھی پتا چلایا جا سکتا ہے۔ اس طرح اُن کا قیمتی وقت اور ٹرانسپورٹ پر آنے والے پیسوں کی بھی بچت ہو گی۔اس ایپ پر صارفین کو تمام سہولیات میسر ہوں گی۔تارکین اپنے بیوی بچوں اور والدین کے اقاموں کی تجدید بھی گھر بیٹھے اس آن لائن ایپ کی مدد سے کرا سکتے ہیں۔ جس کے باعث دستاویزات کی تیاری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔