نئی دہلی (سچ نیوز)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ماہ نئی دلی سے کابل جانے والے ایک بھارتی مسافر طیارے کو 2 پاکستانی ایف 16 طیاروں نے اپنی فضا میں گھیر لیا تھا اور بھارتی پائلٹ سے طیارے کی تمام تفصیلات مانگنے کے بعد جانے کی اجازت دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ 23 ستمبر کو نئی دلی سے کابل جانے والی بھارتی ائیرلائن کو پاکستان کی حدود میں جاتے ہی ایف 16 طیاروں نے گھیر لیا تھا اگر بھارتی پائلٹ کی جانب سے کسی قسم کی غلطی ہوتی تو کوئی بہت بڑا سانحہ ہو سکتا تھا ،بھارتی جہاز کے پائلٹ نے جب پاکستانی لڑاکا طیاروں کے پائلٹس سے رابطہ کرکے انہیں کمرشل فلائٹ کا بتایا تو تصدیق ہونے پر بھارتی طیارے کو کابل تک جانے کی اجازت دی گئی۔بھارتی سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان کے ایف 16 طیاروں نے بھارتی مسافر جہاز کو افغان حدود میں داخل ہونے تک گھیرے میں لیے رکھا تھا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 120مسافر سوار تھے اور یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا اگر اس موقع پر کوئی غلطی ہوتی تو کوئی بہت بڑا سانحہ پیش آ سکتا تھا ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن انڈیا نے معاملے کی حساس نوعیت کے باعث مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں جب کہ ائیرلائن انتظامیہ نے بھی واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ پاکسستانی حدود کی خلاف ورزی پر دونوں ملکوں میں کشیدگی کے باعث رواں برس 27 فروی کو پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔تقریبا پانچ ماہ کی بندش کے بعد 15 جولائی کو دونوں ممالک کی جانب سے اپنی فضائی حدود ایک دوسرے کیلئے کھول دی گئی تھیں۔گذشتہ ماہ بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانے والے وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تاہم پاکستان نے اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس سے قبل بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کے طور پر بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔
دو پاکستانی لڑاکا طیاروں نے بھارتی مسافر جہاز کو ایک گھنٹے تک گھیرے میں لیے رکھا:بھارتی میڈیا کا دعویٰ
دو پاکستانی لڑاکا طیاروں نے بھارتی مسافر جہاز کو ایک گھنٹے تک گھیرے میں لیے رکھا:بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024