دو ماہ میں بجلی چوری کا خاتمہ، پاور ڈویژن کا تقسیم کار کمپنیوں کو ہدف

اسلام آباد: (سچ نیوز) پاور ڈویژن نے بجلی کی چھ تقسیم کار کمپنیوں کو دو ماہ میں بجلی چوری ختم کرنے کا کہہ دیا جبکہ آئندہ برس جون تک 83 ارب روپے کی اضافی وصولیوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 25 ارب روپے، فیصل آباد اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کو 2، 2 ارب روپے کی اضافی ریکوری کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملتان الیکڑک سپلائی کمپنی کو 10 ارب، پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی کو 41 ارب روپے کی اضافی ریکوری کا کہا گیا ہے۔

پاور ڈویژن نے تقسیم کار کمپنیوں سے کہا ہے کہ بجلی چوری کے علاوہ اوور بلنگ اور رشوت ستانی بھی دو ماہ میں ختم کی جائے، بجلی نادہندگان کے کنکشن بلا امتیاز کاٹ دیئے جائیں اور لائن لاسز میں چار فیصد تک کمی کریں۔

Exit mobile version