دو طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکراگئے اور پھر۔ ۔ ۔ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دو طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکراگئے اور پھر۔ ۔ ۔ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

برلن  (سچ نیوز) جرمنی میں دو یورو فائٹر طیارے آپس میں ٹکرا نے سے ایک پائلٹ جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا جسے ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا، حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جرمن ایئرفورس کے یوروفائٹر طیارے شمال مشرقی جرمنی میں مریتز کے علاقے میں ٹکرائے جس کے بعد دونوں پائلٹوں نے طیاروں سے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگادی لیکن ایک ہی زندہ بچ سکا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک جہاز جنگل میں اور دوسرا ایک گاؤں کے قریب گرا،زخمی پائلٹ کو ریسکیو ورکرز نے درخت سے لٹکے ہوئے اتارا اور ہسپتال منتقل کر دیا۔وزارت داخلہ کے مطابق حادثہ طیاروں کے پرواز بھرنے کے بیس منٹ بعد اس وقت پیش آیا جب تین یوروفائٹر طیارے ایئرکمبیٹ ایکسرسائز میں شامل تھے ۔تیسرے طیارے کے پائلٹ نے یہ حادثہ دیکھا اور دونوں پائلٹوں کے پیراشوٹ کے ذریعے اتردیکھ کر رپورٹ کیا، تینوں طیارے غیر مسلح تھے ۔ ایئرفورس کمانڈر انگو گرہرٹز نے بتایاکہ اڑان بھرنے کے بعد تین میں سے دوطیارے آپس میں ٹکراگئے ، حواس باختہ تیسرے پائلٹ نے سارے حادثے کی تصدیق کی ۔

 مقامی میڈیا کے مطابق طیاروں کے ٹکرانے کے بعد دونوں میں آگ لگ گئی تاہم ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جلد ہی آگ پر قابو پالیا تاہم دوسرے پائلٹ تک جب ریسکیوٹیمیں پہنچیں تو وہ انتقال کرچکا تھا۔ پولیس کے مطابق گائوں کے قریب گرنے والے طیارے کا ملبہ دور تک پھیل گیا اور یہ خطرناک ہوسکتا ہے ۔

Exit mobile version