یورپ(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کہا کہ دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ خوش آئندہ ہے انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان معاہدے سے افغانستان، پاکستان، اور پورہےخطے میں دوبارہ امن و امان بحال ہو سکتا ہے عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے ہمیشہ کہا ہے کہ مسئلے کا حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرت ہوتا ہے مذاکرت سے جنگ بندی کا خاتمہ ہو سکتا ہے 19 سال طویل عرصہ جنگ اس معاہدہےسے ختم ہونے والا ہے اس طویل عرصے کے جنگ میں بہت بے گناہ پشتون قتل ہوئے جو افسوس کی بات ہے طویل عرصے کے بعد افغانستان میں امن و امان کی بحالی دوبارہ شروع ہونے والی ہے سید عاقل شاہ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی واحد جماعت ہے جنہوں نے افغان جنگ سے لیکر معاہدے تک افغانستان کا ساتھ دیا اور بے گناہ قتل عام کیخلاف انہوں نے ہر پلیٹ فارم کے زریعے مظلوموں کا ساتھ دیا ہے عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے”سچ نیوز انٹرنیشنل”کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان مسئلے کے حل کی حمایت کی پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو جائے تا کہ افغانستان ترقی کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے وعدے کے مطابق فوری طور پر افغانستان سے نکل جائے اور آئندہ افغانستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے گریز کرے۔
دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ خوش آئندہ ہے۔سید عاقل شاہ
دونوں کے درمیان معاہدے سے افغانستان، پاکستان، اور پورے خطے میں امن بحال ہو سکتا ہے۔سابق صوبائی وزیر
-
منجانب bushra jabeen
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023