دنیا میں چند علاقے ہی ایسے ہیں جہاں مچھر کم پائے جاتے لیکن ایک چھوٹے سے چینی قصبے ڈِنگ وُولنگ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہاں مچھر بالکل بھی نہیں ہوتے حالانکہ یہ گھنے درختوں، تالابوں اور چھوٹی چھوٹی جھیلوں سے گھرا ہوا ہے
شنگھائی (سچ نیوز)ماحول کے حساب سے یہاں سارا سال، خاص کر گرمیوں اور برسات کے موسم میں مچھروں کی بہتات ہونی چاہئے لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں ایک بھی مچھر نہیں دیکھا گیا۔ اب تک اس کے بارے میں کوئی سائنسی تحقیق بھی نہیں کی گئی ہے جس سے یہاں مچھر نہ ہونے کی وجہ معلوم ہوسکے ۔