نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک دلہن نے چلتی کار پر بیٹھ کر شاہ رخ خان کے انداز میں اپنے دولہا کو ’پرپوز‘ کرکے لوگوں کو حیران کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عروسی جوڑے میں ملبوس یہ دلہن گاڑی کے بونٹ پر بیٹھی ہوتی ہے اور شاہ رخ خان کے انداز میں بانہیں پھیلا کر اپنے دولہا کو پرپوز کرتی ہے۔
پس منظر میں معروف فلم ’جلیبی‘ کے ڈائیلاگ چل رہے ہوتے ہیں جن پر دلہن اداکاری کی کوشش کر رہی ہوتی ہے۔ ان ڈائیلاگز میں اداکارہ ریحا چکرورتی کہتی ہیں کہ ”مجھے شادی کرنی تھی تم سے۔“ جواب میں حیرت میں مبتلا ورون مترا ”ہاں“ کہتے ہیں، جس پر ریحا چکرورتی کہتی ہے کہ ”ہاں والا ہاں ہے کہ سوال والا ہاں؟“