ڈھاکا (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں شادیوں کے رواج مختلف ہوتے ہیں تاہم ایک رسم ہمیشہ نبھائی جاتی ہے جس میں شادی والے دن بارات پر دلہا دلہن لینے کے لیے جاتا ہے، تاہم اب بنگلا دیش سے حیران کن خبر آئی ہے جس میں ایک دلہن بارات کی شکل میں دلہا کو لینے پہنچ گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ خدیجہ اختر خوشی نامی دلہن نے روایتی رسم و رواج کو مسترد کرتے ہوئے دلہا کو لینے کے لیے بارات کی شکل میں پہنچ گئی جبکہ اپنے دولہے کو رخصت کرا کر اپنے گھر بھی لے آئیں۔سوشل میڈیا پر جیسے ہی ویڈیو آئی تو ان دونوں کی یہ شادی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مثالی شادی میں خدیجہ اختر باراتیوں کے ساتھ اپنے دولہے طارق السلام کے گھر پہنچی جہاں ان سے شادی کر کے انہیں اپنے ساتھ اپنے گھر لے آئیں۔بارات دلہے کے گھر لیکر جانے کے حوالے سے لڑکی خدیجہ کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں یہ عام بات نہیں لیکن دوسری لڑکیاں بھی میرے نقشے قدم پر چل سکتی ہیں۔27 سالہ دلہے طارق کا کہنا تھا کہ انہیں اس قسم کی شادی میں دوستوں اور گھر والوں کا پورا سپورٹ ملا اور کسی نے بھی ان کے انتخاب پر تنقید نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے مل کر ایسی شادی اس لیے کی تاکہ صنفی امتیاز کو ختم کیا جاسکے اور خواتین کو بھی برابری کے حقوق مل سکیں۔اس جوڑے نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی اس شادی سے لوگوں کو یہ پیغام ملے گا کہ خواتین بھی وہ سارے کام کرسکتی ہیں جو مرد کرتے ہیں۔کچھ لوگوں نے اس دلہن کو بہادر کہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھی اس طرح شادی کرنا چاہتے ہیں جبکہ کچھ نے ان کی شادی میں روایات کی تبدیلی کو ناپسند کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
دلہن بارات لیکر دلہے کے گھر پہنچ گئی
دلہن بارات لیکر دلہے کے گھر پہنچ گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
پاکستان ڈیفالٹ کے خطرات سے نکل کر ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جےڈی وینس کی 2027 کے نوبل امن انعام کیلئے نامزد گی کی درخواست جمع کروا دی
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
روس اور چین نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا
منجانب
bilal asghar
07/04/2026