دبئی ( سچ نیوز ) اداکارہ میرا کا دبئی میں کامیاب آپریشن ہو گیا۔وہ گزشتہ کئی روز سے دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اب ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اس حوالے سے کیپٹن نوید پرویز کا کہنا ہے کہ آپریشن کافی سیریس تھا تاہم اب اداکارہ میرا ریکوری روم میں ہیں، کچھ روز ہسپتال میں ہی رہیں گی۔رواں ماہ 16 ستمبر کو میرا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس پر انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا۔ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے تھے اور انہیںآپریشن کا مشورہ دیا تھا۔ میرا نے معدے میں درد اور جلد میں جلن محسوس ہونے کی شکایت کی تھی۔