ممبئی(سچ نیوز)ممبئی سے دبئی جانے والاایئر انڈیا کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔اس میں 136مسافر سوار تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ٹیک آف کرتے وقت طیارے کا پہیہ ایئر پورٹ پر تعمیرعمارتوں اور ایئر ٹریفک لیول کی متعدد دیواروں سے ٹکراگیاجس سے دیواریں منہدم ہوگئیں۔طیارے کی منزل تبدیل کرکے ہنگامی بنیادوں پر مسافروں کو اتار لیا گیا۔اس واقعہ میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔ مہاراشٹرکے وزیر سیاحت ویلا مانڈی نٹراجن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ایئرپورٹ کے حکام اور انجینیئرز نے طیارے کی جانچ شروع کردی۔ایئر پور ٹ کو معمول کی پرواز کیلئے کھول دیا گیا۔حکام کے مطابق اگر طیارے کو پرواز کی اجازت دی جاتی اور لینڈنگ کے وقت پہیے نقصان پہنچنے کی صورت میں نہ کھلتے تو اسے سمندر میں اتارنا پڑ سکتا تھا۔حال ہی میں اسی قسم کا واقعہ پیش آیا جب ایک طیارے کا پہیہ اترتے وقت نہیں کھل سکا اور لینڈنگ سسٹم بھی فیل ہوگیا۔اس کے باوجود پائلٹ نے طیارے کو بڑی مہارت کے ساتھ ایئرپورٹ پراتار لیا تھا۔