واشنگٹن(سچ نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے شام میں شدت پسند تنظیم ابوبکر البغدادی کے کمپاﺅنڈ پر حملے اور اس کی ہلاکت کی ویڈیو جاری کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق جنرل کینیتھ فرینک نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کی جس میں یہ ویڈیو نشر کی گئی۔ جنرل کینیتھ ہی ’ڈیلٹا فورس ریڈ‘ کے نام سے بغدادی کے کمپاﺅنڈ پر ہونے والے آپریشن کے ’آپریشنل کمانڈر‘ تھے۔ جنرل کینیتھ نے بتایا کہ جب امریکی فوجیوں نے ابوبکر البغدادی کے کمپاﺅنڈ پر ریڈ کرکے انہیں کارنر کر دیا تو وہ خود کش جیکٹ پہن کر ایک سوراخ میں گھسے اور وہاں خودکش دھماکہ کر دیا۔ ان کے دو بچے اسی دھماکے میں مارے گئے جبکہ کمپاﺅنڈ میں موجود 4خواتین اور دو مردوں کو امریکی فوجیوں نے ہلاک کر دیا۔پریس کانفرنس میں چلائی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی فوجی چاروں طرف سے کمپاﺅنڈ کی طرف بڑھ رہے ہوتے ہیں اور ان پراندر سے فائرنگ ہوتی ہے۔ ایک ویڈیو ڈرون کیمرے سے بنائی گئی ہے جس میں کمپاﺅنڈ کے اندر ایک زور دار دھماکہ ہوتے اور آگ کی لپٹیں اٹھتے دیکھی جا سکتی ہیں۔ جنرل کینیتھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کمپاﺅنڈ سے دو لوگوں کو زندہ پکڑا گیا اور اس کے بعد میزائلوں سے اس عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ عمارت کی پہلے اور بعد کی ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہے۔ پہلے کی ویڈیو میں عمارت موجود ہوتی ہے جبکہ بعد کی ویڈیو میں وہاں کنکریکٹ کا ایک ڈھیر موجود ہوتا ہے اور چاردیواری تک منہدم ہو چکی ہوتی ہے۔
داعش کے سربراہ نے آخری وقت میں اپنے ساتھ اپنے دو بچوں کو بھی قتل کردیا، انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا
داعش کے سربراہ نے آخری وقت میں اپنے ساتھ اپنے دو بچوں کو بھی قتل کردیا، انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024