پشاور: (سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں نانبائیوں کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے، نانبائی ایسوسی ایشن نے آج سے صوبہ بھرمیں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، تندور بند ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
روٹی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ لئے نانبائیوں کی ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے، نانبائی ایسوسی ایشن کی کال پر پشاور شہر میں تمام تندور بند ہیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج صوبہ بھرمیں ہڑتال کی جائے گی جو روٹی کی قیمت میں اضافے تک جاری رہے گی، ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے گزارا مشکل ہے۔