لاہور(سچ نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ شادی ہالز کے اوقات کار میں ایک گھنٹے اضافہ کیا جائے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شادی ہال کے اوقات میں ایک گھنٹہ اضافے سے متعلق چیف جسٹس پاکستان، لارڈ مئیر اور ڈپٹی کمشنر لاہور کے مابین مکالمہ ہوا۔نجی نیوزچینل چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ لارڈ مئیر صاحب آپ شادی ہالوں کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیوں نہیں کر دیتے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ اِدھر شام 8 سے رات 10 بجے تک شادی ہالوں کا وقت ہوتا ہے اور ادھر ٹریفک جام ہوتا ہے، خواتین گوٹے والے لباس پہن کر جتن کرتی ہیں اور ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں جب شادی ہال پہنچتے ہیں تو بتیاں بند ہو جاتی ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ شادی کی تقریب کے اوقات میں پیچھے سے ایک گھنٹہ کم اور آگے ایک گھنٹہ بڑھا دیں۔اس موقع پر میئر لاہور نے کہا کہ شادی کی تقریب کے اوقات میں تبدیلی کا اختیار بھی ڈی سی لاہور کا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بیٹا آپ اس پر غور کریں اور شادی ہالوں کے اوقات میں ایک گھنٹہ اضافہ کر دیں۔
”خواتین گوٹے والے لباس پہن کر جتن کرتی ہیں اورجب شادی ہال پہنچتی ہیں تو بتیاں بند ہو جاتی ہیں“چیف جسٹس آف پاکستان کے دلچسپ ریمارکس
”خواتین گوٹے والے لباس پہن کر جتن کرتی ہیں اورجب شادی ہال پہنچتی ہیں تو بتیاں بند ہو جاتی ہیں“چیف جسٹس آف پاکستان کے دلچسپ ریمارکس
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منجانب
RajaAa
02/04/2026
لاہور: میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز، 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شریک
منجانب
AvaniAdmin
27/03/2026
وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
منجانب
bilal asghar
22/03/2026
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023