وزیرستان( اکرام الدین) نجی ٹی وی کی اینکر پرسن نوجوان خاتون صحافی کائنات خان نے کہا کہ خواتین ملک و قوم کے ہر شعبے کیلئے بہت اہم اور ضروری ہے انہوں نے کہا کہ وزیرستان خواتین میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن غربت کی وجہ سے محرومی کا شکار ہے جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے وزیرستان اور دیگر قبائلی خواتین کو موقع دینا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے ملکی سطح پر خواتین کو موقع نہیں مل سکتا جو خواتین کے ساتھ زیادتی ہے ملکی ترقی میں خواتین کا اہم رول و کردار ہے ہے لیکن آج ملکی سطح پر خواتین آگے نہ انے سے محرومی کا شکار ہے نجی ٹی وی کی اینکر پرسن محترمہ کائنات خان نے بین الاقوامی "روزنامہ سچ نیوز” کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں میں خواتین کو آگے لانے میں بھرپور اہم کردار ادا کریں تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے خواتین کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے خواتین کے بہتر مستقبل کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے جو حکومت کی اہم ذمہ داری بنتی ہیں دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جو اس ملک کے نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ایسے نوجوان نسل کو ملکی سطح پر سپورٹ کی ضرورت ہے۔