’خانی ‘ ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ثنا جاوید نے بھی شادی کی تیاریاں شروع کردیں، دولہا کون ہے؟

’خانی ‘ ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ثنا جاوید نے بھی شادی کی تیاریاں شروع کردیں، دولہا کون ہے؟

لاہور ( سچ نیوز ) 2019 میں کئی پاکستانی اداکار شادی کے بندھن میں بندھے ہیں لیکن اب 2020 میں بھی بہت سی سلیبریٹیز نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ڈرامہ سیریل خانی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف اداکارہ ثنا جاوید بھی ممکنہ طور پر رواں برس شادی کرسکتی ہیں۔گلیکسی لالی ووڈ نامی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔ ثنا جاوید کا جسوال برادرز (عمیر جسوال ، عزیر جسوال) کے ساتھ گزشتہ کئی برس پر محیط دوستی کا رشتہ ہے جو اب عمیر کے ساتھ عمر بھر کے ساتھ میں بدل سکتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق عمیر جسوال یا ثنا جاوید نے اپنے رشتے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات نہیں کی لیکن ان کے قریبی دوست بہت جلد انہیں دولہا دلہن کے روپ میں دیکھ رہے ہیں۔اداکارہ ثنا جاوید نے ’رسوائی‘ ڈرامہ سیریل کے بعد سے کوئی نیا پراجیکٹ سائن نہیں کیا ہے جبکہ عمیر جسوال بھی گزشتہ دنوں ایک رئیلٹی شو کے جج کے طور پر سامنے آئے تھے، وہ بھی زیادہ کام کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

Exit mobile version