کراچی: (سچ نیوز) ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں ماند پڑتی جارہی ہیں جس کے باعث خام تیل کی طلب میں بھی کمی آئی ہے۔ یہی وجی ہے کہ ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت 9 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔
صرف ایک روز میں امریکی خام تیل 2 ڈالر کمی کے بعد 48 ڈالر 40 سینٹ فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل 2 ڈالر 64 سینٹ کمی کے بعد 52 ڈالر 76 سینٹ فی بیرل میں ٹریڈ ہورہا ہے۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی کے بعد حکومت کو مقامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 5 روپے تک کمی کرنی چاہئے ، پیٹرول سستا ہونے سے اجناس اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کم ہوں گی جس سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی۔