بیجنگ( سچ نیوز ) چین کی خوبرو باڈی بلڈر لڑکی ’یوآن ہیرونگ‘ نے کورونا وائرس کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خوبصورت باڈی بلڈر کی تصاویر پہلے ہی انسٹاگرام پر تہلکہ مچائے رکھتی ہے جہاں اسے ساڑھے 3لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ یوآن ہیرونگ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر بھی ہے چنانچہ اب اس نے کورونا وائرس کے گڑھ ووہان شہر میں جا کر اس کے خلاف لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ہیرونگ نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”میں ایک ڈاکٹر ہوں، چنانچہ مجھے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہونا چاہیے۔ میں ہر ممکن کوشش کروں گی کہ اس وباءمیں گھرے لوگوں کی مدد کر سکوں۔“ اپنی باڈی بلڈنگ کے متعلق اس نے بتایا کہ ”میں اگرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے اضافی وقت کام کر رہی ہوں اور جم نہیں جا سکتی لیکن گھر جانے کے بعد میں اب بھی ورزش کرتی ہوں۔فٹنس کو میں اس قدر اہم سمجھتی ہوں کہ اب میں گھر جا کر ورزش کرتی ہوں اوراس ورزش میں گوبھی کے پھولوں کو بطور ڈمبل استعمال کرتی ہوں۔ “