لندن (سچ نیوز)برطانوی قائد حزب اختلاف جریمی کوربن نے کہاہے کہ برطانوی حکومت نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی حمایت کی ہے لیکن حکومت کے پاس امریکی کارروائی کے قانونی ہونے کا کیا ثبوت ہے ؟
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی قائد حزب اختلاف جریمی کوربن نے کہاہے کہ برطانوی حکومت نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی حمایت کی ہے لیکن حکومت کے پاس امریکی کارروائی کے قانونی ہونے کا کیا ثبوت ہے ؟
دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورسن جانسن نے کہاہے کہ ایران کو فوری طور پر کشیدگی میں کمی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہناتھا کہ عراق میں موجود برطانوی فوجیوں کو بغداد سے تاجی ایئر بیس پر منتقل کردیاگیا ہے ۔