حکومت کا ن لیگی دور کے بجلی پیدا کرنیوالے پلانٹس کا آڈٹ کرانےکا فیصلہ

اسلام آباد: ( روزنامہ سچ ) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے لگائے گئے پلانٹس مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں، گزشتہ سال بجلی کے معاملات میں بدترین تھا، جب احتساب کا کہا جاتا ہے وہاں جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، ن لیگ نےجس طرح اداروں سے کھلواڑ کیا اس کو سامنے لائیں گے اس لئے حکومت نے بجلی پیدا کرنیوالے تمام پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قائداعظم سولرپلانٹ دنیا کا مہنگا ترین پاورپلانٹ ہے جبکہ شہبازشریف نے کہا سستی بجلی کے پلانٹ لگائے، انھوں نے دعوے کیے کہ بجلی کےمسائل حل ہو گئے ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصہ سےبجلی 11 روپے 71 پیسے فی یونٹ دی جارہی ہے، قائداعظم سولرپلانٹ سے بجلی 17روپے فی یونٹ پڑ رہی ہے، 2سال میں بجلی کی قیمت بڑھ کر 15 روپے 53 پیسے ہو گئی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی ن لیگ کا کارنامہ ہے، حکومت کو ہر یونٹ پر 2 روپے 63 پیسے کا نقصان ہورہا ہے، بجلی بنانےکی فی یونٹ قیمت 14 روپے 22 پیسے پڑ رہی ہے، گرمیوں میں ایک ارب 80 کروڑ اور سردیوں میں ایک ارب 2 کروڑ بجلی کی مد میں نقصان ہوتا ہے۔ نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کریں ورنہ روزنقصان ہوگا۔ ہماری کوشش ہےکہ چیزوں کوبہتر اور ٹھیک کریں اس لئے حکومت نے بجلی پیدا کرنے والے تمام پلانٹس کےآڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

Exit mobile version